امت ہے پریشان خبر لیجئے حضور ﷺ
امت ہے پریشان خبر لیجئے حضور ﷺپھر ایک بار ہم پہ کرم کیجئے حضور ﷺ
پھر آپ ﷺ کے حضور یہ سر ہے جھکا ہوا وہ دست تسلی ہی پھر رکھ دیجئے حضور ﷺ
بد ہیں برے ہیں جو بھی مگر آپﷺ کے تو ہیں جو زخم ہیں یہ تازہ انہیں سیجئے حضور ﷺ
بس اک یہی ہے فخر کہ ہم آپ ﷺ کے ہیں سگ بے یارو مدگار ہیں کچھ کیجئے حضور ﷺ
جاءوک امر ہے ہمیں ہم در پہ آ گئے للہ کچھ سفارشات کیجئے حضور ﷺ
ہم مانتے ہیں بہت ہی سیاہ کار ہیں اللہ سے ہمیں معافی تو لے دیجئے حضور ﷺ
اگر آپ ﷺ کہیں گے تو خدا معاف کرے گا ہم بے کسوں کی آپ ﷺ مدد کیجئے حضور ﷺ
ہم میں کہاں ہے تاب کہ ہم سہہ سکھیں عذاب اللہ کا واسطہ ہے کرم کیجئے حضورﷺ
ﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺ
Comments
Post a Comment